ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ہبلی:گنیش وسرجن کے دوران ڈیوٹی پولس پر راؤڑی شیٹر کا حملہ :کیس درج

ہبلی:گنیش وسرجن کے دوران ڈیوٹی پولس پر راؤڑی شیٹر کا حملہ :کیس درج

Thu, 31 Aug 2017 22:16:50    S.O. News Service

ہبلی :31/اگست (ایس اؤنیوز)گنیش وسرجن کے دوران ڈیوٹی پر تعینات پولس عملے پر راؤڈی شیٹر اور ساتھیوں نے حملہ کرکے اعلیٰ پولس افسران کو دھمکی دینے کا واقعہ پرانی ہبلی میں پیش آیاہے۔

بتایا گیا ہے کہ پرانی ہبلی کے میور گارڈ ن کی گنیش مورتی کو جب وسرجن کے لئے لے جایاجارہا تھاتو راؤڑی شیٹر چیتن ہیرے کیرور اور اس کے ساتھیوں نے فرائض انجام دے رہے پولس کلپا دندرگی کا شرٹ کھینچتے ہوئے اس کا ہاتھ موڑ کر حملہ کرنےکی بات کہی جاWhatsApp_Image_2017-08-31_at_6_01_11_PM.jpegرہی ہے۔ واقعہ کی جانکاری پاتے ہی جائے وقوع پہنچے سرکل انسپکٹر شیوانند چلوادی کو بھی راؤڈی شیٹر چیتن نے درشت لہجہ میں ایک ہاتھ دیکھنے کی دھمکی دی اور طاقت ہے تو آؤ کہہ کر اعلیٰ افسران کو دھمکاتے ہوئے پایا گیا ۔ پولس ا س سے پہلے اس کو گرفتار کرتی وہ فرار ہوگیا تو پولس نے اس کے ساتھی آکاش کٹور اور ستیش میاگیری کو گرفتارکرلیا۔ معاملے کولے کر پرانی ہبلی پولس تھانے میں سرکاری فرائض میں مداخلت ورکاوٹ،جان سے ماردینےکی دھمکی کے تحت کیس درج ہواہے۔ مفرورراؤڑی شیٹر چیتن کی گرفتاری کے لئے پولس نے جال بچھایا ہے۔


Share: